نتیجہ: چیریٹی کے عالمی دن کی کامیابی
چیریٹی کے عالمی دن کے ایونٹ کا آغاز 5 ستمبر کو بھرپور انداز میں ہوا اور 11 ستمبر کو اختتام پذیر ہوا۔ ہم نے آپ سے یہ دن نہ صرف ہمارے ساتھ، بلکہ پورے کرۂ ارض کے لوگوں کے ساتھ منانے کی گزارش کی ہے۔ ہماری عطیہ کردہ رقم، ایونٹ کی مدت کے درمیان ٹریڈ کردہ والیم کے تناسب کی بنیاد پر تھی۔
اب یہ ایونٹ اختتام کو پہنچ چکا ہے، نتائج تیار ہیں! آپ کی فعال ٹریڈنگ کا شکریہ، ہم نے 11,213 امریکی ڈالر جمع کیے ہیں۔ آپ کو یہ جان کر خوشی ہو گی کہ یہ پیسے مقامی خیراتی اداروں کو ان وجوہات کے تئیں عطیہ کیے گئے ہیں جنہوں نے سب سے زیادہ انسانیت کو متاثر کیا ہے۔
آپ کی مدد کی بدولت، ہم معذور ٹوڈلرز اور مُفلس دیہاتی طلباء کو معاونت فراہم کرنے، غریب بچوں کو کھانا کھلانے، اور کم مُستفیض بچوں کو تعلیم دینے کے قابل ہو سکے تھے۔ ان عطیات سے متاثر ہوئے ممالک میں انڈیا، انڈونیشیا، ملائشیا، پاکستان، تھائی لینڈ اور ویت نام تھے۔
اس اہم ایونٹ میں ہم آپ کی شرکت کو سراہتے ہیں، جو زندگیوں کو بہتر میں تبدیل کرنے کے امکانات رکھتا ہے۔ آپ کے تعاون نے اس سال کے چیریٹی کے عالمی دن کے ایونٹ کو زبردست کامیابی بنا دیا ہے۔