کمپنی کے خبریں اور ٹریڈنگ شیڈول – OctaFX بروکر
Back

Octa ملائیشیا میں ایک فاریکس ٹریڈنگ کمیونٹی تشکیل دے رہا ہے

فاریکس ٹریڈنگ کے لیے، کسی بھی دیگر مہارت کی طرح، صبر اور ثابت قدمی درکار ہوتی ہے۔ اس موضوع پر موجود وسیع معلومات، خاص طور پر نوآموز ٹریڈرز کے لیے حد سے زیادہ خوش آئند محسوس ہو سکتی ہیں۔ اسی'لیے Octa کے پلیٹ فارم پر، ہم اپنے ٹریڈرز کو باہم اکٹھا کرنے، ان کے سرمایہ کاری کے مقاصد تک ان کی رہنمائی کرنے، اور ہم خیال ٹریڈرز کی کمیونٹی میں فاریکس ٹریڈنگ سیکھنے میں معاونت کے لیے ملائیشیا میں باقاعدگی سے مفت آف لائن ورکشاپس اور سیمینارز منعقد کرواتے ہیں۔

کیا آپ ہماری کمیونٹی میٹنگز کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں؟ آئیے'ہمارے حالیہ آف لائن ایونٹس کا جائزہ لیتے ہیں۔

لرن ٹو ارن سیمینار

یہ ٹریڈنگ سیمینار 18 نومبر 2023 کو کوالا لمپور میں منعقد ہوا اور اس نے 120 سے زائد شرکاء کی میزبانی کی۔ نوآموز اور تجربہ کار دونوں طرح کے ٹریڈرز نے اس مفت ایونٹ سے فائدہ اٹھایا، کیوں کہ اس میں کامیاب فاریکس ٹریڈنگ کے لیے ناگزیر موضوعات کا احاطہ کیا گیا تھا: منافع بخش آرڈرز اوپن کرنے کا طریقہ، حکمتِ عملی مرتّب کرنا اور اس میں بہتری لانا، خطرات کا انتظام کرنا اور ان کا تدارک کرنا، اور ٹریڈنگ کرتے ہوئے جذبات پر قابو پانا۔

مہمان مقررین میں شامل تھے 

  • Gero Azrul، کُل وقتی ٹریڈر جو 17 سالہ تجربے کے حامل ہیں اور ذیل کی بیسٹ سیلر کے مصنف ہیں 'BBmastery The Game Changer' 

  • Cikgu Danie، آٹھ سالہ تجربے کے حامل کُل وقتی ٹریڈر اور فاریکس ٹریڈنگ کوچ 

  • Mohd Shukri Mahadi، پروفیشنل ٹریڈر، کتاب کے مصنّف اور یوٹیوبر 

  • Jessica Sin، سات سالہ تجربے کی حامل اور ‘بیسٹ کرپٹو ٹریڈر’ ایوارڈ یافتہ۔

اس ایونٹ کی ایک خاص بات یہ بھی تھی کہ شرکاء میں سے ہر ایک کو ماہر ٹریڈرز کے ساتھ ٹریڈ سے متعلقہ ان کے ذاتی سوالات کے بارے میں بات چیت کا اور ان کی حکمتِ عملی پر ذاتی ضروریات کے مطابق مشاورت کا موقع ملا۔ اس ایونٹ میں متعدد کافی بریکس بھی شامل تھیں تا کہ شرکاء کافی کے کپ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اپنے ٹریڈنگ تجربات کے بارے میں بات چیت کر سکیں اور ساتھ ساتھ مزیدار اسنیکس کھاتے ہوئے اپنی توانائیاں بھی بحال کر سکیں۔ آخر میں، ہر تمام شرکاء کو ایک ایک Octa مرچنڈائز پیک بھی دیا گیا اور کوئزز میں شرکت کر کے دیگر تحفہ جات حاصل کرنے کا موقع بھی ملا۔

ٹریڈنگ 101 ورکشاپ

یہ فری ورکشاپ کوالالامپور میں ہالیڈے اِن ایکسپریس کانفرنس ہال میں 24 فروری 2024 کو منعقد ہوئی۔ اس مرتبہ ہم نے اپنے نوآموز ٹریڈرز کی ضروریات کو مدِّنظر رکھا جنھیں صفر سے ٹریڈنگ کا آغاز کرنے، پہلا منافع کمانے اور اپنی حکمتِ عملی کو محفوظ اور پائیدار رکھنے کے حوالے سے مرحلہ وار رہنمائی فراہم کی گئی۔

ہم نے ایک ورکشاپ منعقد کروانے کے لیے اسٹاک اور فاریکس مارکیٹ کے ایک پروفیشنل انویسٹر اور ٹریڈر Ezone Constantine کے ساتھ اشتراک کیا۔ Ezone امریکہ میں ایک سرٹیفائیڈ فائننشل ٹیکنیشن (CFTe) ہیں اور یو کے میں سوسائٹی آف ٹیکنیکل اینالیسز (MSTA) کے فُل ممبر ہیں۔ اس ورکشاپ میں انھوں نے ٹریڈنگ شروع کرنے سے قبل کی معلومات، شروعات کرنے، تکنیکی تجزیے، سائیکل چینل آسیلیٹر (CCO) کے ساتھ سادہ ٹریڈنگ تکنیکوں، نوآموز ٹریڈرز کو پیش آنے والے ٹاپ چیلنجز اور ان پر قابو پانے کے طریقوں کے موضوعات کا احاطہ کیا۔

‘یہ ورکشاپ محض ایک تعلیمی ایونٹ— کی بجائے ٹریڈنگ کی دنیا میں دیرپا قیام کا ایک گیٹ وے تھا۔ Octa ہمیشہ سیکھنے پر زور دینے اور تجربہ کار مقررین اور مستند ماہرین کی شمولیت کے ذریعے اپنی ذمّہ داریوں سے بڑھ کر اقدامات کرتا ہے جو فاریکس ٹریڈنگ ایجوکیشن میں لاثانی مہارتیں لے کر آتے ہیں۔ Ezone نے کہا کہ میرے لیے سیکھنے کے خواہشمند ٹریڈرز کے ساتھ اپنا علم اور تجربہ شیئر کرنا باعث مسرّت تھا اور ایسے تین بنیادی ستونوں کے حوالے سے ان کی مدد کرنا جن کے حوالے سے ہر ٹریڈر کو مہارت حاصل ہونی چاہیے: مائنڈ سیٹ، منی منیجمنٹ اور میتھاڈولوجیز’۔

ہمارے دیگر ایونٹس کی طرح اس ایونٹ پر بھی مہمانوں کو اعزازی تحائف دیے گئے جیسا کہ Octa برانڈڈ ٹی-شرٹس اور 100٪ ڈپازٹ بونسز۔ ہاں اس مرتبہ ہم ایک قدم مزید آگے بڑھے اور Ezone کے اشتراک سے ہم نے اپنے ساتھ ڈپازٹ کروانے والے شرکاء کو ہزار ڈالرز سے زائد مالیت کا ان کا آن لائن ٹریڈنگ کورس مفت فراہم کیا۔ اس کی بدولت سیکھنے کے خواہمشند ٹریڈرز کو ورکشاپ کے علاوہ بھی سیکھنے اور پروفیشنل رہنمائی میں اپنی مہارتوں پر عبور حاصل کرنے کا موقع ملا۔

ٹریڈرز کے لیے مفت آن لائن تعلیمی مواد

پروفیشنلز سے نیٹ ورکنگ اور موقع پر ہی سیکھنے کے حوالے سے آف لائن تعلیمی ایونٹس زبردست چیز ہیں لیکن اگر آپ آف لائن میں شرکت'نہیں کر سکتے یا قریبی ایونٹ کا انتظار کرنے سے'قاصر ہیں؟ تو Octa پر، ہم اپنے ٹریڈرز کو ہمہ وقت سپورٹ کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، اسی لیے ہم مفت آن لائن تعلیمی مواد کی ایک وسیع رینج فراہم کرتے ہیں۔

اپنی زبان میں مہارتوں کے تمام لیولز کے لیے تعلیمی ویبینار اور باقاعدہ لائیو ٹریڈنگ سیشنز دیکھنے کے لیے ہمارا یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں۔ ڈاؤنلوڈ کریں Octa ٹریڈنگ ایپ اور Space کو کھوجیں —جو ہماری کسٹمائزڈ فیڈ ہے جس میں مارکیٹ کی آگاھی، ٹرینڈز، ٹریڈنگ کی حکمت عملیاں، اور مزید موجود ہیں جو کہ بالکل آپ کے فون پر ہے۔

مستقبل کے ایونٹس

ہم بذریعہ ای میل اور بذریعہ اِن-ایپ کمیونیکیشنز اپنی آف لائن ورکشاپس اور سیمینارز کا اعلان کرتے ہیں۔ مستقبل کے ایونٹس کی دعوت موصول کرنے کے لیے، یقینی بنائیں کہ Octa کے ساتھ سائن اپ کریں۔ ملائیشیا میں ہماری فاریکس ٹریڈنگ کمیونٹی کے ساتھ رابطے میں رہیں اور مزید منافع بخش ٹریڈنگ کے لیے مفت علم حاصل کریں۔

Best Mobile Trading Platform 2023

فائننشل نیوز پورٹل Forexing.com نے ہمارے ٹریڈنگ پلیٹ فارم OctaTrader کو سراہا ہے۔
مزید پڑھیں Previous

دیہی نائیجیریائی بچوں کے لیے کرسمس تقریبات اور مقابلے

دسمبر 2023 میں، ہم نے مشن، لاگوس میں 200 بچوں کے ساتھ چھٹی کی اصل روح کی شراکت کے لیے Chess in Slums کے ساتھ اشتراک کار کیا۔
مزید پڑھیں Next