ہم فاؤنڈیشن ACT کے ساتھ پارٹنرشپ کرتے ہیں انڈونیشیا کے مغربی سلویسی (West Sulawesi) میں امداد کی فراہمی کے لیے
فلاحی گروپ ACT (Aksi Cepat Tanggap) اور ہماری کمپنی نے انڈونیشیا کے علاقے مغربی سلوسیسی میں زلزلے کے بعد جاری امدادی کوششوں کے لیے شراکت کی ہے۔ اس قدرتی آفت کی وجہ سے ابتدائی طور پر 89,600 سے زائد لوگ بے گھر، 105 ہلاک اور 3369 زخمی ہوئے ہیں۔
مغربی سلویسی (West Sulawesi) میں مجین ریجنسی (Majene Regency) اور ماموجو ریجنسی (Mamuju Regency) شامل ہیں۔ جنوری 2021 کے وسط میں یہاں زلزلہ آیا تھا جس کی شدت 6.2 تھی، اس تباہی کی وجہ سے علاقے کا بنیادی ڈھانچہ شدید متاثر ہوا۔
مقامی انتظامیہ کے نمائندے، دیسی اریسانتی (Dessi Arisanti) نے ہماری طرف سے اپنی ٹاسک فورس کو بھیجی گئی امداد پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ OctaFX کی طرف سے فراہم کردہ غذائی امداد سے کم سے کم 100 خاندان براہِ راست مستفید ہوئے ہیں۔ پروگرام میں شرکت اور یہاں کی تباہی سے متاثرہ کمیونٹیز کی امداد کے سلسلے میں عملی کارروائی کے لیے ہم OctaFX کے شکرگزار ہیں۔
ACT کی بنیاد 2005 میں ہنگامی امداد میں ماہر غیر سرکاری تنظیم کی حیثیت سے رکھی گئی تھی جس نے جلد ہی اپنا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے اپنی توجہ تباہی کے بعد بحالی کے کاموں پر مرکوز کر لی۔
مغربی سلویسی میں امدادی رضاکار، متاثرین کے گھروں تک اکثر پیدل پہنچتے تھے کیونکہ علاقے کا بیشتر بنیادی ڈھانچہ ابھی تک گاڑیوں کی نقل و حرکت کے قابل نہیں ہے۔
زلزلے سے جہاں لوگ ہلاک اور زخمی ہوئے وہیں اس سے 1150 مکانات، 117 اسکول اور آٹھ مساجد کو بھی نقصان پہنچا۔ بیشتر بے گھر افراد مہاجرین کے کیمپوں میں رہ رہے ہیں - امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔