رمضان چیریٹی ایونٹ کا اختتام
ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے فخر ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران، ہم نے لاہور، پاکستان میں ایک چیریٹی ایونٹ منعقد کیا تھا۔ اس عطیہ کا مقصد غریب ترین افراد کو ہدف بنانا اور انہیں ضروری اشیاء مہیا کرنا تھا جو انہیں ترقی کر سکنے کے قابل بنائے۔
16 ستمبر کو، ہم نے ضرورت مند بچوں کو اسکول کے کپڑے مہیا کیے، مردوں اور خواتین، دونوں کے لئے سوٹ مہیا کیے، غربت سے متاثرہ والدین کو ضروری سامان کریانے کی اشیاء لے کر دیں، اور دس جدید وہیل چیئرز کا عطیہ پیش کیا۔ اس کے بعد، ہمیں ایک شکریہ موصول ہوا ہے اور ہم نے اس خیراتی پروگرام ایک بڑی کامیابی سے ہمکنار ہوتے ہوئے دیکھا ہے!
ہم ان کمیونٹیوں میں، جنہیں اکثر و بیشتر نظر انداز کیا جاتا ہے، کے جائز و مناسب مقاصد کے لئے اپنی امداد فراہم کرتے رہیں گے۔ آنے والے ایونٹس کے بارے میں جاننے کے لئے ہم سے رابطہ میں رہیں اور ماضی کے خیراتی کاموں سے آگاہ رہیں۔