Supercharged 2: ایک سفر جو کرنا ضروری ہے
BMW X5 M، Lexus GS-F، Honda Civic Type R، اور اس کے ساتھ ساتھ 36 شاندار اسمارٹ فونز اور 36 بالکل نئی اسمارٹ واچز، ان تمام کو اپنے خوش نصیب مالکان مل گئے ہیں جیسا کہ ہمارا سال بھر کا سپر مقابلہ اپنے اختتام تک پہنچ چکا ہے۔
انڈونیشیا سے فردوس فوزی کے لئے، آخری 12 مہینے غالباً اس کی زندگی میں نہایت فیصلہ کن تھے۔ وہ چاروں راؤنڈز کو جیتنے میں کامیاب رہا تھا اور ایک سالانہ دوڑ میں پہلے نمبر پر رہا۔ آئیے، اب ان کی بات سنتے ہیں، چاہے یہ ایک خوشی کا وقت تھا، یا پھر وہ بہت سخت محنت کر رہا تھا حتٰی کہ وہ چارٹس سے تھوڑی دیر کیلئے بھی اپنا سر نہیں اٹھا پایا تھا۔
'مجھے اب بھی یقین نہیں آ رہا کہ میں نے مقابلہ جیت لیا ہے، یہ نہایت غیرحقیقی سا لگتا ہے! میں نے کافی زیادہ محنت کی تھی، لیکن اس سے مجھے کبھی تھکاوٹ محسوس نہیں ہوئی، کیونکہ میں وہ کر رہا تھا جو کرنا مجھے بے حد پسند ہے، ٹریڈنگ کرتے وقت جسم میں سنسناہٹ اور کامیابی کا احساس تھا، اور جب میں قیمت کے درست رجحان کو فالو کرتا ہوں تو یہ نہایت پُرجوش ہے جیسے میں اس کے نشے میں مبتلا ہوں۔'
فردوس فوزی کی کامیابی کے بارے میں ایک اور اہم چیز ان کی ٹریڈنگ کی حکمت عملی ہے۔ ہم نے ان سے ان کے انداز کے بارے میں پوچھا اور آپ کے لئے اس کا خلاصہ کیا ہے۔
پس BMW کا فاتح ایک تجربہ کار اور پُراعتماد ٹریڈر ہے، جو اگرچہ، بہت سارے خطرات مول نہیں لیتا ہے۔ انہوں نے چھوٹے گروپ میں ٹریڈ کرتے ہوئے، مختصر مدت وقت (1-2 دنوں کے اندر) میں رجحان کے خلاف ٹریڈ کیا۔ سب سے زیادہ ٹریڈ کیے جانے والے انسٹرومنٹGBPUSD، EURUSD، GBPJPY، XAUUSD تھے۔ خطرات کو چھوٹے آرڈر والیمز کا اطلاق کرکے کم کر دیا گیا تھا—اس نے مارکیٹ کے خطرناک حد تک اُتار-چڑھاؤ کا حامل بننے کے دوران ڈراڈائون کو کم سے کم کیا۔
Lexus DS-F انڈیا کے خاجنور کمار نے جیت لی ہے۔
Honda Civic Type R ملائشیا سے نائننگ بگیل کے پاس گئی ہے۔
آپ سب کا شکریہ جنہوں نے Supercharged 2 میں حصہ لیا۔ یہ ایک بہترین سال تھا، اور ہمیں بہت سارے انعامات بانٹ کر اور ہمارے ساتھ اپنے جذبات کا اشتراک کر کے بہت خوشی محسوس ہوئی ہے! اب ہم اگلے دلچسپ ایونٹ کے بارے میں سوچ رہے ہیں—موجود رہیے گا اور OctaFX کے ساتھ آپ کی باکمال ٹریڈنگ کی تمنائیں۔