1۔ آپ سے ہمارا وعدہ
Uni Fin Invest ایک انویسٹمنٹ ڈیلر ہے (فُل سروس ڈیلر ماسوائے انڈر رائٹنگ) جو ماریشس میں فائننشل سروسز کمیشن (‘FSC’) کی طرف سے لائسنس نمبرGB21027161 کے تحت ریگولیٹڈ ہے (اس کے بعد سے ‘کمپنی’ کہا جائے گا)
ہم اپنے کلائنٹس اور دیگر فریقین کی حاصل کردہ ذاتی معلومات کی رازداری اور پرائیویسی کو برقرار رکھنے کی اہمیّت سے بخوبی واقف ہیں۔ یہ رازداری کی پالیسی اس بات کا خاکہ پیش کرتی ہے کہ ہم آپ کی فراہم کردہ ذاتی معلومات کو کیسے رکھتے ہیں، اسے کس طرح مینیج کرتے ہیں اور اس کی حفاظت کیسے کرتے ہیں۔ ہماری ویب سائٹ وزٹ کرنے اور ہماری سروسز استعمال کرنے سے مراد یہ ہے کہ آپ اس پالیسی سے اتفاق کرتے ہیں۔ ہم ماریشس ڈیٹا پروٹیکشن ایکٹ 2017 پر عمل کرنے کے پابند ہیں۔ یہ ذاتی معلومات کو ملانے اور ہینڈل کرنے کے اُصول وضع کرتا ہے۔ یہ اُصول ذاتی معلومات کو ہینڈل کرنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر قبول کردہ اسٹینڈرڈز کی عکاسی کرتے ہیں۔
اس پالیسی کا وقتاً فوقتاً جائزہ لیا جائے گا تا کہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ یہ پالیسی قانون، ٹیکنالوجی اور کاروباری ماحول میں آنے والی تبدیلیوں سے ہم آہنگ ہے اور ہمارے آپریشنز یا طریقوں میں ہونے والی تبدیلیوں کے مطابق ہے۔ کسی بھی معلومات کو ہماری تازہ ترین اَپ ڈیٹ کردہ پالیسی کے مطابق کنٹرول کیا جائے گا۔
2۔ ذاتی معلومات کا حصول اور پراسیسنگ
جب ہم آپ کی ذاتی معلومات حاصل کرتے ہیں، اسٹور کرتے ہیں اور استعمال کرتے ہیں تو ہم ماریشس ڈیٹا پروٹیکشن ایکٹ 2017 میں مقرر کردہ قواعد کے مطابق ایسا کرتے ہیں۔ ہم آپ کی ذاتی معلومات کو کس طرح استعمال کرتے ہیں اس حوالے سے ہم کھلے اور شفّاف ہونے کے لیے پُرعزم ہیں۔
ہم درج ذیل ڈیٹا حاصل کر سکتے ہیں اور اسے پراسیس کر سکتے ہیں:
- ایسی معلومات جو آپ ہماری ویب سائٹ پر فارم پُر کر کے فراہم کرتے ہیں، بشمول اکاؤنٹ کھولنے کے لیے رجسٹریشن کرواتے وقت فراہم کردہ معلومات، ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، ہماری سروسز سبسکرائب کرتے ہوئے، یا مواد پوسٹ کرتے ہوئے فراہم کی گئی معلومات۔
- اگر آپ ہم سے رابطہ کریں یا سروے کا جواب دیں تو ہماری بات چیت کے ریکارڈز
- ہماری ویب سائٹ کے ذریعے کی گئی ٹرانزیکشنز یا کسی بھی آرڈر کی تفصیلات (تاریخی یا دوسری صُورت میں)
- ہماری ویب سائٹ پر آپ کے وزٹس کی تفصیلات بشمول، لیکن صرف انہی تک محدود نہیں، ٹریفک ڈیٹا، لوکیشن ڈیٹا، ویب لاگز اور دیگر کمیونیکیشن ڈیٹا، خواہ یہ ہمارے اپنے مقاصد کے لیے ضروری ہو یا اُن ریسورسز کی طرف سے درکار ہو جن تک رسائی پانے کی درخواست آپ نے کی ہو
- سسٹم ایڈمنسٹریشن اور ہمارے ایڈورٹائزرز کو مجموعی معلومات کی اطلاع دینے کے لیے آپ کے کمپیوٹر کے بارے میں معلومات بشمول IP ایڈریس، آپریٹنگ سسٹم، اور براؤزر کی قسم۔ یہ ڈیٹا کسی فرد کی شناخت فراہم نہیں کرتا
3۔ ہم کوکیز کا استعمال کیسے کرتے ہیں
جب آپ ہماری ویب سائٹ استعمال کرتے ہیں تو ہم آپ کو اپنی ویب سائٹ کے دیگر صارفین سے ممتاز کرنے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتے ہیں۔ جب آپ ہماری ویب سائٹ براؤز کرتے ہیں تو ان کوکیز سے آپ کو زیادہ متعلقہ اور مؤثر تجربہ فراہم کرنے، آپ کی ترجیحات کے مطابق تجربہ فراہم کرنے اور عمومی طور پر سائٹ میں بہتری لانے کے حوالے سے ہمیں مدد ملتی ہے۔
4۔ ہم ڈیٹا کیسے استعمال کرتے ہیں
ہم آپ کے بارے میں اسٹور کردہ ڈیٹا کا استعمال درج ذیل طریقوں سے کرتے ہیں:
- یہ یقینی بنانے کے لیے کہ ہماری ویب سائٹ پر موجود مواد آپ کو انتہائی مؤثر طریقے سے پیش کیا گیا ہے
- آپ کو ایسی پراڈکٹس اور سروسز فراہم کرنے کے لیے کہ جن کی آپ ہم سے درخواست کرتے ہیں یا جب آپ نے ان پراڈکٹس اور سروسز کے لیے رابطہ کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہو جن کے بارے میں ہمیں لگے کہ یہ آپ کی دلچسپی کا باعث ہو سکتی ہیں
- آپ کو فراہم کی جانے والی پراڈکٹس اور سروسز کو مینیج کرنے کے لیے
- اپنی سروسز اور متعلقہ معاملات میں تبدیلیوں کے حوالے سے آپ کو بطور کلائنٹ اَپ ڈیٹ رکھنے کے لیے
- آپ کے اور ہمارے درمیان کسی بھی معاہدے کی رو سے اپنی ذمّہ داریوں کی انجام دہی کے لیے۔
5۔ ہم یہ معلومات کسے فراہم کرتے ہیں
پراڈکٹس اور سروسز، اور حساس ڈیٹا پر متعلقہ پابندیوں کی بنیاد پر ذاتی معلومات درج ذیل کو فراہم کی جا سکتی ہیں:
- ہمارے بزنس کے ممکنہ ورثاء
- تھرڈ پارٹی کنسلٹنٹس، کانٹریکٹرز یا دیگر سروس پرووائیڈرز جو ہمیں سروسز (بشمول IT سپورٹ سروسز لیکن صرف انہی تک محدود نہیں) فراہم کرتے ہوئے آپ کی ذاتی معلومات تک رسائی پا سکتے ہیں۔
- کوئی ایسی تنظیم یا فرد جو آپ کے متبادل کے طور پر کردار ادا کر رہا ہو اور آپ اسے معلومات فراہم کرنے کے لیے ہم سے درخواست کریں، بشمول آپ کے فائننشل ایڈوائزر، بروکر، وکیل، یا اکاؤنٹنٹ
- تھرڈ پارٹیز کو کہ جب آپ کی درخواست کردہ سروسز فراہم کرنے یا ٹرانزیکشن پراسیس کرنے کے لیے ایسا ضروری ہو
- ٹریڈ ذخیرہ کنندہ یا اس سے مماثل
- بنک (جب وہ آپ کی ادائیگی کے بعد اضافی معلومات کی درخواست کریں)
- کریڈٹ فراہم کنندگان، عدالتوں، ٹربیونلز اور ریگولیٹری اتھارٹیز کو قانونی اور ریگولیٹری درخواستوں کے جواب میں یا دیگر سرکاری ایجنسیوں کو مجاز قانون کے مطابق
- ہم جن علاقوں میں آپریٹ کرتے ہیں ان میں سے کسی بھی علاقے میں ہمارے کسی بھی کاروباری مقصد کے حوالے سے ہماری معاونت کرنے والے یا ہمیں مشورے دینے والے آڈیٹرز، کانٹریکٹرز یا آڈٹ کرنے والے دیگر ایڈوائزروں کو
- آپ کی درخواست پر یا آپ کی رضامندی کے ساتھ ایسے فریق کو جس کا ذکر نہیں کیا گیا۔
6۔ آپ کی ذاتی معلومات کے حوالے سے حقوق
آپ کو ہم سے یہ کہنے کا حق حاصل ہے کہ مارکیٹنگ کے مقاصد کے لیے میرا ذاتی ڈیٹا پراسیس نہ کیا جائے۔ اگر ہم آپ کا ڈیٹا اس طرح کے مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہوں یا اگر ہم اس طرح کے مقاصد کے لیے کسی تیسرے فریق کو آپ کی معلومات ظاہر کرنے کا ارادہ رکھتے ہوں تو ہم (آپ کا ڈیٹا حاصل کرنے سے قبل) آپ کو مطلع کریں گے۔ آپ اس طرح کی پراسیسنگ کو روکنے کے لیے اپنے ڈیٹا کو جمع کرنے کے لیے استعمال کیے جانے والے فارمز پر مخصوص باکسز کو چیک کر کے اپنا حق استعمال کر سکتے ہیں۔ آپ ہماری ویب سائٹ پر ایک ای میل کے ذریعے ہم سے رابطہ کرکے بھی کسی بھی وقت اس حق کا استعمال کرسکتے ہیں۔
ہم آپ کی جو ذاتی معلومات اسٹور کرتے ہیں آپ کو اس کی ایک کاپی حاصل کرنے اور ہمیں کسی بھی غلطی کے بارے میں نشاندی کرنے کا بھی حق حاصل ہے۔ درخواست کرنے کے لیے، برائے مہربانی ہم سے تحریری رابطہ کریں، اپنی شناخت کی تصدیق کریں اور آگاہ کریں کہ آپ کو کون سی معلومات درکار ہیں۔ ہم اس درخواست کی تصدیق کرنے اور درخواست کردہ کسی بھی مواد کو تلاش کرنے، بازیافت کرنے، جائزہ لینے اور کاپی کرنے کی لاگت کو پورا کرنے کے لیے ایک انتظامی فیس وصول کر سکتے ہیں۔
7۔ حفاظتی اقدامات
ہم ذاتی معلومات کو محفوظ کمپیوٹر اسٹوریج اور کاغذ پر مبنی فائلوں اور دیگر ریکارڈ کے مجموعے میں رکھتے ہیں اوراپنے پاس موجود ذاتی معلومات کو غلط استعمال، نقصان، غیر مجاز رسائی، ترمیم، یا افشاء سے بچانے کے لیے اقدامات کرتے ہیں۔
ہم معلومات تک رسائی کو صرف ان متعلقہ ملازمین یا پارٹنرز تک محدود کرتے ہیں جنھیں ہماری سروسز کو فعال رکھنے کے لیے معلومات جاننے کی ضرورت ہو۔ ہم آپ کے کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کا ڈیٹا اپنے پاس نہیں رکھتے یا اسے اسٹور نہیں کرتے۔ ہمارے پاس آپ کی معلومات کی حفاظت اور استعمال کے بارے میں طریقۂ کار موجود ہیں، مثال کے طور پر، ہمارے افیلیئیٹس اور ملازمین سے آپ کی معلومات کی رازداری کو برقرار رکھنے کے لیے درخواست کرنا۔
ہم آپ کی ذاتی معلومات کو ضرورت سے زیادہ دیر تک نہیں رکھیں گے۔ بہت سی صُورتوں میں معلومات کو کافی عرصے تک محفوظ رکھنا ضروری ہوتا ہے۔ تاہم، جب ہم سمجھیں کہ معلومات کی مزید ضرورت نہیں ہے تو ہم کسی بھی ایسی تفصیل کو ہٹا دیں گے جو آپ کی شناخت کرے گی یا پھر ہم محفوظ طریقے سے ریکارڈ ضائِع کر دیں گے۔
اگرچہ ہم اپنے کلائنٹس کی ذاتی معلومات کی حفاظت کے لیے تمام معقول اقدامات کرتے ہیں البتہ ہم انٹرنیٹ کے ذریعے آپ سے یا آپ کو منتقل کردہ کسی بھی ذاتی معلومات کی حفاظت یا سالمیت کی ضمانت نہیں دے سکتے۔
8۔ آپ کی اجازت
ہمیں کسی بھی قسم کی ذاتی معلومات (بشمول، بغیر کسی حد کے، آپ کے اکاؤنٹ کی تفصیلات) فراہم کرنے سے آپ اس معلومات کے استعمال کی اجازت دیتے ہیں جیسا کہ اس پالیسی میں وضع کیا گیا ہے۔ ہم اس پرائیویسی پالیسی میں ترمیم کرنے یا اسے تبدیل کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں، اور اگر ہم ایسا کریں تو ہم اپنی سائٹ پر یہ تبدیلیاں پوسٹ کریں گے۔ جب آپ ہمیں معلومات فراہم کرتے ہیں تو پرائیویسی پالیسی کو چیک کرنا آپ کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ آپ ایسی کسی بھی تبدیلی سے اتفاق کرتے ہیں۔
9۔ ذاتی معلومات اور دیگر سائٹس
ہم دیگر سائٹس کی رازداری کی پالیسیوں اور طریقہ ہائے کار کے ذمہ دار نہیں ہیں یہاں تک کہ اگر آپ نے ہماری سائٹ کے لنکس کا استعمال کرتے ہوئے تھرڈ پارٹی کی ویب سائٹ تک رسائی حاصل کی ہو۔ ہم تجویز کرتے ہیں کہ آپ جس ویب سائٹ پر جاتے ہیں اس کی پالیسی کا جائزہ لیں اور اگر آپ کو کوئی خدشات یا سوالات ہوں تو ایسی سائٹ کے اونر یا آپریٹر سے رابطہ کریں۔
10. ترامیم
ہم اس پالیسی کو کسی بھی وقت اور اپنی صوابدید پر بدل سکتے ہیں۔ اگر ہم ایسا کرتے ہیں تو، ہم آپ کو آپ کی فراہم کردہ رابطہ کی تفصیلات کے ذریعے آپ سے رابطہ کر کے مطلع کریں گے۔ کوئی بھی ترمیم شدہ رازداری کی پالیسی ویب سائٹ پر اس کی اشاعت کے لمحہ سے نافذالعمل ہو جاتی ہے۔
11. ہم سے کیسے رابطہ کریں
اگر آپ کے پاس اس پالیسی کے متعلق کوئی سوال ہے، اپنی معلومات تک رسائی یا تبدیلی چاہتے ہوں، یا ہماری سائٹ پر سیکیورٹی کے متعلق کوئی شکایت یا سوال ہو تو، آپ ہمیں ہماری سائٹ پر ظاہر شدہ پتے پر ای میل کر سکتے ہیں۔