فاریکس کی دُنیا اپنے کنفیوز کر دینے والے چارٹس، اکنامک انڈیکیٹرز، اینالیسز اور تربیتی ریسورسز کی کمی کے ساتھ ابتداء میں پیچیدہ اور بہت بڑی دکھائی دے سکتی ہے۔ ہم فاریکس ٹریڈنگ کو ایسا بنانا چاہتے ہیں کہ وہ سمجھنے میں آسان ہو جائے تا کہ آپ ایک واضح ذہن اور مضبوط بنیاد کے ساتھ فاریکس ٹریڈنگ شروع کریں۔ فاریکس کی بنیادی باتوں کے بارے میں معلومات حاصل کریں اور ٹریڈنگ کے ذریعے پیسہ کمانے والے ایک پروفیشنل ٹریڈر بننے کی راہ ہموار کریں۔ اس آرٹیکل میں درج ذیل موضوعات پر بحث کی جائے گی:
- فاریکس مارکیٹ کا تعارف
- فاریکس ٹریڈرز کون ہیں؟
- فاریکس ٹریڈرز پیسہ کیسے کماتے ہیں
- ٹریڈنگ کے خطرات کو کیسے کم کریں
- ایک کامیاب ٹریڈر کیسے بنیں: 5 مراحل
- Octa کے ساتھ ٹریڈنگ کے ذریعے پیسہ کیسے کمائیں؟
فاریکس مارکیٹ کیا ہے؟
فاریکس مارکیٹ یا کرنسی ایکسچینج مارکیٹ، ایک عالمی مارکیٹ ہے جہاں لوگ کرنسیوں کی خرید و فروخت کرتے ہیں۔ یہ دنیا کی سب سے بڑی اور سب سے زیادہ لیکوئڈ مارکیٹ ہے جہاں روزانہ کھربوں ڈالرز گردش میں ہوتے ہیں۔ یہ مختلف ٹائم زونز میں ہفتے کے پانچ دن، 24 گھنٹے کھلی رہتی ہے۔ یہ تقریباً ہر ٹائم زون میں میجر فائننشل سینٹرز میں کھلی رہتی ہے جیسے کہ: نیویارک، لندن، زیورخ، پیرس، فرینکفرٹ، ہانگ کانگ، سنگاپور، اور سڈنی۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ آپ کرنسی کی ٹریڈنگ بلا تعطل کر سکتے ہیں۔
مارکیٹ کے اہم ستون بنک، مالیتی ادارے، کارپوریشنز، حکومتیں اور فارن کرنسی ٹریڈرز ہوتے ہیں۔ فاریکس مارکیٹ کے شرکاء بنکوں، بروکروں اور دیگر مالیتی اداروں کے عالمی نیٹ ورک کے ذریعے ٹریڈنگ کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، امریکہ کی ایک معروف کمپنی جاپان سے مصنوعات کی خریداری کرنا چاہتی ہے تو اسے امریکی ڈالر بیچ کر جاپانی ین خریدنا پڑے گا۔ یہ خرید و فروخت یا تبادلہ فارن ایکسچینج مارکیٹ کے موجودہ ریٹ کے مطابق ہوتا ہے۔
فاریکس ٹریڈرز کون ہیں؟
فاریکس ٹریڈرز کرنسیوں کی خرید و فروخت کرتے ہوئے فارن ایکسچینج کرنسی مارکیٹ میں شریک ہوتے ہیں۔ یہ انفرادی ریٹیل ٹریڈر سے لے کر بڑے مالیاتی اداروں کے ٹریڈرز بھی ہو سکتے ہیں۔ تاہم ان کا مقصد ایک ہی ہوتا ہے - کرنسی ایکسچینج کے ریٹ کے اُتار چڑھاؤ سے منافع کمانا۔
ان کا روزمرّہ کا معمول فاریکس مارکیٹ کا جائزہ لینا اور اپنے فائننشل انسٹرومنٹس کے آرڈرز پلیس کرنے اور کلوز کرنے کے ذریعے ٹریڈنگ کرنا ہوتا ہے۔ ٹریڈرز کامیاب ٹریڈنگ کرنے کے لیے چارٹس، معاشی خبروں اور رُجحانات یا ٹرینڈز کا انتہائی باریک بینی سے تجزیہ کرتے ہیں۔ یہ کرنسی کے اُتار چڑھاؤ کی درست پیشگوئی کرنے کے لیے بہت سے تکنیکی تجزیوں کے ٹُولز کا استعمال بھی کرتے ہیں۔
جیسے ہی ٹریڈرز کو ٹریڈنگ کے کسی موقع کا پتہ چلتا ہے وہ اپنی ٹریڈنگ کسی بروکر یا ٹریڈنگ پلیٹ فارم کے ذریعے کرتے ہیں۔ ٹریڈنگ کے اس عمل میں اپنی مطلوبہ قیمت پر کسی مخصوص کرنسی پیئر کے خریدنے یا اسے فروخت کرنے کا آرڈر پلیس کرنا ہوتا ہے۔
فاریکس ٹریڈرز مختلف ٹریڈنگ حکمتِ عملیاں استعمال کرتے ہیں، جن میں یہ شامل ہیں:
- ڈے ٹریڈنگ: ایک ہی دن میں متعدد ٹریڈز کرنا
- سونگ ٹریڈنگ: چند دن یا ہفتوں تک پوزیشنز کو ہولڈ کرنا
- پوزیشن ٹریڈنگ: ہفتوں سے مہینوں تک پوزیشنز کو طویل مدّت کے لیے ہولڈ کرنا۔
تیز تر ماحول کی وجہ سے وہ اپنی ٹریڈنگ حکمتِ عملیوں کا ازسرِنو جائزہ بھی لے سکتے ہیں اور ان میں ردّ و بدل بھی کر سکتے ہیں۔ وہ تجزیہ کرتے ہیں، خطرات پر قابو پاتے ہیں اور ہر لمحہ بدلتے مارکیٹ کے حالات کے مطابق مسلسل اپنی منصوبہ بندی تبدیل کرتے ہیں۔
فاریکس ٹریڈرز ٹریڈنگ کے ذریعے پیسہ کیسے کماتے ہیں؟
فاریکس ٹریڈنگ میں قیاس آرائی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ ٹریڈرز کسی کرنسی کی قیمت کے اُتار چڑھاؤ کی پیشگوئی کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور اسی کے مطابق پوزیشنز اوپن کرتے ہیں۔ جب کبھی فاریکس ٹریڈرز کوئی نفع بخش موقع دیکھتے ہیں تو وہ کسی ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر ایک بروکر کے ذریعے ٹریڈنگ کرتے ہیں۔ ان کے اسٹائل اور سرمایہ کاری کے مقصد کے مطابق ان کی متعدد حکمتِ عملیاں ہوتی ہیں۔
- اسکیلپرز: اسکیلپرز مختصر ٹائم فریم کے اندر اندر متعدد ٹریڈز کرنے کے ذریعے قیمتوں کے معمولی اُتار چڑھاؤ سے منافع کماتے ہیں۔ یہ اکثر چند سیکنڈ سے لر کر چند منٹ تک پوزیشنز ہولڈ کرتے ہیں۔
- ڈے ٹریڈرز:ڈے ٹریڈرز اپنی پوزیشنز ایک ہی دن میں اوپن کرتے ہیں اور اسی دن کلوز کرتے ہیں۔ یہ قیمتوں کے شارٹ-ٹرم اُتارچڑھاؤ پر فوکس کرتے ہیں اور اکثر تکنیکی تجزیوں اور چارٹ پیٹرنز کا استعمال کرتے ہیں۔
- سونگ ٹریڈرز: سونگ ٹریڈرز کئی دن سے ہفتوں تک اپنی پوزیشنز ہولڈ کرتے ہیں تا کہ کسی مناسب ٹرینڈ کے دوران قیمت کے اُتار چڑھاؤ پر خرید و فروخت کر سکیں۔ یہ تکنیکی تجزیوں کا استعمال کرتے ہیں اور بنیادی عوامل کو بھی زیرِ غور لا سکتے ہیں۔
- پوزیشن ٹریڈرز: پوزیشن ٹریڈرز لانگ-ٹرم یا طویل مدّتی نقطۂ نظر کے حامل ہوتے ہیں، یہ اپنی پوزیشنز ہفتوں، مہینوں، یا پھر سالوں تک ہولڈ کرتے ہیں۔ یہ قیمتوں کے خاطرخواہ ٹرینڈز پر فوکس کرتے ہیں اور بنیادی تجزیوں پر انحصار کر سکتے ہیں۔
- ٹرینڈ فالوورز: ٹرینڈ فالوورز خاطر خواہ پرائس ٹرینڈز کی شناخت کرتے ہیں اور اس کے مطابق ٹریڈنگ کرتے ہیں۔ یہ قیمتوں کے مستحکم اُتار چڑھاؤ سے منافع کماتے ہیں اور عموماً تکنیکی تجزیوں کا استعمال کرتے ہیں۔
- مومینٹم ٹریڈرز: مومینٹم ٹریڈرز قیمتوں کے خاطر خواہ مومینٹم کے ساتھ اسٹاکس یا اثاثوں کی تلاش میں ہوتے ہیں۔ یہ جاری ٹرینڈز پر منافع کمانا چاہتے ہیں اور انٹری اور ایگزٹ پوائنٹس کی نشناندہی کے لیے تکنیکی انڈیکیٹرز کا استعمال کر سکتے ہیں۔
- ویلیو انویسٹرز: ویلیو انویسٹرز بنیادی تجزیے کی بنیاد پر کم ویلیو والے اسٹاکس تلاش کرتے ہیں۔ یہ مضبوط بنیاد والی کمپنیوں کی تلاش میں ہوتے ہیں اور ان کی اصل قیمت سے کم قیمت پر ٹریڈنگ کرتے ہیں تا کہ طویل مدّت میں جب قیمت واپس اپنی جگہ پر آئے تو وہ منافع کما سکیں۔
- الگورتھمک ٹریڈرز: الگورتھمک ٹریڈرز پہلے سے متعیّن اُصولوں اور الگورتھم کی بنیاد پر ٹریڈنگ کرنے کے لیے کمپیوٹر پروگرامز اور آٹو میٹک ٹریڈنگ سسٹمز کا استعمال کرتے ہیں۔ یہ ٹریڈرز فوری فیصلہ سازی اور ٹریڈنگ کے لیے اکثر ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔
ٹریڈرز رقم گنوا دینے کے خطرات کو کیسے کم کرتے ہیں؟
فاریکس ٹریڈنگ کا اہم ترین پہلو رِسک منیجمنٹ ہے جو ممکنہ نقصانات کو کم کرنے اور سرمائے کا تحفّظ کرنے میں مدد کرتا ہے۔ فاریکس مارکیٹ کے تیز اُتار چڑھاؤ کو مدِّ نظر رکھتے ہوئے کامیاب ٹریڈرز متعدد رِسک منیجمنٹ حکمتِ عملیوں کا اطلاق کرتے ہیں۔ آئیے ان میں سے چند ایک پر نظر ڈالتے ہیں:
- ڈائیورسیفکیشن:کسی واحد کرنسی پیئر پر انحصار کرنے کی بجائے ٹریڈرز اپنا سرمایہ مختلف چیزوں میں لگاتے ہیں۔ مثال کے طور پر، کموڈیٹیز، انڈیسز، اسٹاکس اور دیگر۔ یہ طریقہ مجموعی کارکردگی پر واحد کرنسی کے تاثر کو کم کرنے میں معاون ہوتا ہے۔
- اسٹاپ لاس آرڈرز: کسی ٹریڈ کے ممکنہ نقصانات کو محدود کرنے کے لیے ٹریڈرز اکثر ان آرڈرز کا استعمال کرتے ہیں۔ یہ قیمت کا پہلے سے متعیّن ایک لیول ہوتا ہے جس پر کوئی آرڈر خود کار طور پر کلوز ہو جاتا ہے، جس سے نقصانات کو ایک قابلِ قبول حد کے اندر اندر رکھنا یقینی بنایا جاتا ہے۔
- جذبات پر مبنی ٹریڈنگ سے بچنا: ٹریڈرز پُرسکون رہتے ہیں کیوں کہ غیر ضروری جذبات جیسے کہ اُمید، لالچ، یا خوف نقصانات کی طرف لے جا سکتا ہے۔
ایک کامیاب ٹریڈر کیسے بنیں: 5 مراحل
فاریکس ٹریڈنگ کی دُنیا میں ایک قدم آگے رہنے کے لیے ٹریڈرز مستقل طور پر مہارتیں سیکھتے رہتے ہیں اور ان میں بہتری لاتے رہتے ہیں۔ اپنی مہارت میں اضافہ کرنے کے لیے ان مراحل کو فالو کریں:
- تعلیم و تربیت: تعلیمی ریسورسز کے ذریعے فاریکس ٹریڈنگ کی بہتر سمجھ بوجھ حاصل کریں۔ آن لائن کورسز کا مطالعہ کریں، ویبینارز میں شرکت کریں، کتابیں پڑھیں، یا قابلِ بھروسہ ذرائع کی طرف سے منعقدہ ٹریڈنگ پروگرامز میں شرکت کریں۔ تعلیمی موادتکنیکی اور بنیادی تجزیے، رِسک منیجمنٹ، ٹریڈنگ سائیکالوجی، اور مخصوص ٹریڈنگ حکمتِ عملیوں پر عبور حاصل کریں۔
- ڈیمو ٹریڈنگ اکاؤنٹ اور پریکٹس: ٹریڈرز، آن لائن بروکرز کی طرف سے فراہم کردہ ڈیمو ٹریڈنگ اکاؤنٹس کا استعمال کثرت سے کرتے ہیں۔ ان اکاؤنٹس کی بدولت ٹریڈرز اپنی مہارتوں کو تصوّراتی فنڈز کے ساتھ رِسک فری ماحول میں آزما سکتے ہیں اور پریکٹس کر سکتے ہیں۔ اس سے اصل رقم کا خطرہ مول لیے بغیر ٹریڈرز کو تجربہ حاصل کرنے، اپنی تکنیکس میں بہتری لانے اور فاریکس ٹریڈنگ پلیٹ فارم کے لائحۂ عمل کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔
- تجزیے، ریسرچ، اور مارکیٹ کی آگاهی ٹریڈرز کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ ٹریڈرزمسلسل تجزیہ کرتے ہیں اور ریسرچ کرتے ہیں تا کہ ایسے تازہ ترین ٹرینڈز، خبروں اور معاشی ایونٹس سے باخبر رہیں جو ممکنہ طور پر کرنسی کی قیمتوں پر اثرانداز ہو سکتے ہیں۔ وہ معاشی خبریں فالو کرتے ہیں، چارٹس کا تجزیہ کرتے ہیں، اور پیٹرنز اور ٹریڈنگ کے ممکنہ مواقعوں کی نشاندہی کے لیے تکنیکی انڈیکیٹرز کا استعمال کرتے ہیں۔ مارکیٹ میں ہونے والے واقعات سے باخبر رہنے سے ٹریڈرز مارکیٹ کی موجودہ صورتحال کے مطابق باخبر اور بہتر فیصلے کر سکتے ہیں۔
- ماہرین سے سیکھنا: بہت سے ٹریڈرز زیادہ تجربہ کار ٹریڈرز سے سیکھنے کے لیے ماہر استاد تلاش کرتے ہیں یا ٹریڈنگ کمیونٹیز جوائن کرتے ہیں۔ فاریکس ٹریڈرز ہم خیال افراد سے روابط بڑھانے کے لیے آن لائن ٹریڈنگ سیشنز میں شامل ہوتے ہیں، سوشل ٹریڈنگ پلیٹ فارمز جوائن کرتے ہیں اور ٹریڈنگ کے حوالے سے ملاقاتوں میں شرکت کرتے ہیں۔ ان سرگرمیوں کی بدولت ٹریڈرز فاریکس مارکیٹ کے کامیاب افراد سے آگاہی حاصل کرتے ہیں۔ تجربہ کار ٹریڈرز سے سیکھنے کا عمل کسی بھی فرد کی ٹریڈنگ مہارتوں میں بہتری لانے کے لیے اہم نقطۂ نظر، ٹِپس، اور حکمتِ عملیاں فراہم کر سکتا ہے۔
- مسلسل تجزیہ کرنا اور ماحول کے مطابق خود کو ڈھالنا: کامیاب ٹریڈرز باقاعدگی سے اپنی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہیں۔ وہ ماضی کے آرڈرز کا تجزیہ کرتے ہیں، اپنی مضبوطی اور کمزوری کی شناخت کرتے ہیں، اور اپنی حکمتِ عملیوں میں ردّ و بدل کرتے ہیں۔ خود احتسابی اور حالات کے مطابق خود کو ڈھالنے کا یہ عمل وقت کے ساتھ ساتھ ٹریڈرز میں بہتری لاتا ہے اور وہ ترقی کی منازل طے کرتے ہیں۔
Octa کے ساتھ ٹریڈنگ کے ذریعے پیسہ کیسے کمائیں
ایک درست بروکریج سروس کسی بھی معاشی گول کی جانب بڑھنے کا واضح راستہ دکھا سکتی ہے۔ آپ درج ذیل مراحل پر عمل کر کے ایک معروف فاریکس بروکر کے ساتھ ایک پروفیشنل ٹریڈر بن سکتے ہیں:
- Octa ریئل اکاؤنٹ کھولیں یا ڈیمو ٹریڈنگ شروع کریں۔
- ایک باسہولت ٹریڈنگ پلیٹ فارم منتخب کریں: میٹاٹریڈر ویب ٹرمینل یا ہمارا اپنا پلیٹ فارم OctaTrader۔
- اس گائیڈ Octa پر ڈپازٹ کیسے کروائیں پر عمل کرتے ہوئے پہلا ڈپازٹ کروائیں۔
- اس گائیڈ میٹاٹریڈر 4 یا میٹاٹریڈر 5 پر ٹریڈنگ کیسے شروع کریں پر عمل کرتے ہوئے اپنی پہلی ٹریڈ اوپن کریں۔